حیدرآباد سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

اسٹاف رپورٹ

حیدر آباد : حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، شہری کہتے ہیں بجلی کی بندش نے چھٹی کے دن کا سکون بھی برباد کردیا۔

طویل بریک ڈاؤن، کاروبار زندگی ٹھپ، ہفتہ وار چھٹی پر بھی سکون غارت ہوگیا، رات گئے نیشنل گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگیا، بجلی ایسی روٹھی کہ پلٹ کر آنے کا نام نہیں لے رہی۔

حیدرآباد کے شہری بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، کئی علاقوں میں پانی نایاب ہوگیا۔

پورا سکھر بھی بجلی سے محروم رہا، شہری دہائیاں دیتے رہے، سیپکو ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے۔

میرپور خاص میں بھی بجلی کی طویل بندش نے عوام کا سکون برباد کر دیا، جیکب آباد میں بھی رات 12 بجے سے بجلی غائب ہے، شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ سماء

سندھ

Operation

rocket

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div