جماعت اسلامی کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

Dec 07, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/GMF-PAK-REAX-ON-JERUSALEM-PKG-ASIF-07-12.mp4"][/video]

لاہور : بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کیخلاف جماعت اسلامی نے کل ملک گير احتجاج کا اعلان کردیا، تحریک انصاف نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، امریکی صدر کے اعلان کو سیاسی رہنماؤں نے دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دے دیا ہے۔

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کیخلاف جماعت اسلامی نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، سراج الحق کہتے ہیں عالمی امن داؤ پر لگادیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی اعلان کی شديد مذمت کردی۔ پی پی پی رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ او آئی سی لائحہ عمل اپنائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں بھی اس معاملے پر مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عالمی امن تباہ کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ صدر ممنون حسین نے بھی امريکی صدر کے اعلان کی شدید مذمت کردی۔ سماء

PTI

SIRAJ UL HAQ

UNITED STATES

US foreign policy

Tabool ads will show in this div