ایم کیو ایم پاکستان چائنہ کٹنگ کے پیسے سے بنی، مصطفیٰ کمال

کراچی : پی ایس پی سربراہ ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان چائنا کٹنگ کے پیسوں سے بنی، حیدر آباد کے عوام کا پیسہ میئر حیدر آباد جلسے کی تیاری پر خرچ کررہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان پر برس پڑے، بولے کہ چند دنوں سے فاروق ستار اور ان کے لوگ نکلے ہوئے ہیں، سنا ہے وہ حیدر آباد میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، حیدر آباد کے 90 فیصد لوگوں کو میئر کا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میئر حیدر آباد عوام کے بجائے ایم کیو ایم کے جلسے پر پیسہ خرچ کررہے ہیں، اس کرپشن کی تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ايم کيو ايم پاکستان چائنگ کٹنگ کے پيسوں سے بنی ہے، ن لیگ ڈکٹیٹر کی گود میں پلی بڑھی ہے، مسلم ليگ ن کو ايم کيو ايم جيسی جماعت کی ضرورت ہے، متحدہ نے سینیٹ میں نااہل وزيراعظم کے حق ميں ووٹ ديا، یہ لوگ مہاجروں کے مسيحا نہيں۔

سابق ناظم کراچی کہتے ہیں کہ مردم شماری میں 70 لاکھ لوگ کم ہوگئے، ڈاکٹر فاروق ستار بتائیں کیا کیا؟، ایم کیو ایم پاکستان کے لیاقت آباد کے جلسے میں 7 ہزار لوگ تھے۔

انہوں نے فاروق ستار کو چھوٹا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو استعمال کررہے ہیں، ایسا تو ایم کیو ایم بانی نے بھی نہیں کیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہيں، پاکستان کی 70 سالہ تاريخ میں اتنا بڑا ظلم نہيں ديکھا، وزيراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ اس کے ذمہ دار ہيں،

پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کا گورنر اور اس وقت کی حکومت سے پوچھنا چاہئے، سانحہ بلديہ ٹاؤن دہشت گردی نہيں ايک حادثہ تھا، آگ لگائی نہيں گئی لگی تھی، فيکٹری مالکان یہاں آکر بيان کيوں نہيں ديتے۔ سماء

 

china cutting

MUSTAFA KAMAL

PSP

Tabool ads will show in this div