کلثوم نواز کا حلف؛الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب بھجوادیا

Dec 07, 2017

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے کلثوم نواز کی رکنیت سے متعلق تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے خط کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے باوجود کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔آرٹیکل پینسٹھ کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حلف کے بغیر کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت اور تاحال حلف نہ اٹھانے پر سوال اٹھایا تھا جبکہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے علاج کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں۔

ECP

PTI

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

Kulsoom Nawaz

NA 120

Tabool ads will show in this div