لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ نے 5قیدیوں کی سزائے موت پر عمل روک دیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی  :  لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ نے سزائے موت کے پانچ سویلین قیدیوں کی سزائے موت معطل کردی۔

لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد تبسم نے کیس کی سماعت کی۔ قیدیوں کو فوجی عدالت نے سزا دی تھی، قیدیوں کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو کن جرائم میں سزائے موت سنائی گئی اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

قیدیوں کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا گیا نہ عدالتی دستاویزات، آرمی چیف نے ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئےتھے۔ فوجی عدالت میں کس قانون کےتحت 5 سویلین کاکوٹ مارشل کیا،  عدالت نے احسن عظیم ، آصف ادریس، عمر ندیم کی سزا معطل کی، دیگر ملزمان میں کامران اسلم اور عامر یوسف بھی شامل ہیں۔ ملزمان کو آج کوٹھ لکھپت جیل میں سزائے موت دی جانی تھی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ پانچوں مجرمان کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ دہشت گرد احسان عظیم، عمر ندیم اور کامران اسلم گجرات ملٹری کیمپ پر حملے میں ملوث ہیں۔ سماء

لاہور

کی

پر

نے

دیا

receive

help

Tabool ads will show in this div