مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر کا فیصلہ افسوس ناک ہے،فرانس

الجزائر: فرانسیسی صدر ایمینﺅل میکرون نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ہر قیمت پر تشدد سے بچنے کیلئے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


الجزائر کے سرکاری دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے دو ریاستی حل کیلئے فرانس اور یورپ کی حمایت کا اعادہ کیا جہاں دونوں فریق بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سلامتی سے رہیں اور جن کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

انہوں نے فریقین سے صبر وتحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ ہمیں ہر قیمت پر تشدد سے اجتناب کرنا چاہیئے اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اس سلسلے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے۔ اے پی پی

US EMBASSY

MUSLIMS

ISLAM

Emmanuel Macron

Tabool ads will show in this div