چترال روانگی سے قبل جنید جمشید کی سلمان احمد کو آخری فون کال
کراچی: چترال جانے سے پہلے معروف مذہبی اسکالر و نعت خواں جنید جمشید نے گلوکار سلمان احمد سے موسیقی کو دنیا میں مثبت کاموں میں لانے کے لیے کہا۔
چترال روانگی سے قبل اپنی آخری گفتگو میں جنید جمشید نے کہا کہ ’’سلمان ۔ ۔ ! موسیقی کو جتنا بھی مثبت کاموں میں استعمال کر سکتے ہو کر لو، میں خوش آمدید کہوں گا‘‘۔
Junaid 's final wish in a phone call to me to make music to inspire & motivate .IA. https://t.co/1Y8pPSiCx1
— salman ahmad (@sufisal) December 6, 2017
جنید جمشید نے کہا کہ جس طرح جذبہ جنون تمھارے لیے مثبت تھا، اسی طرح یہ گانا بھی ہمارے لیے مثبت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو یکجا اور عوام کو متحد کرو۔
معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی آج پہلی برسی
جنید جمشید نے کہا کہ دنیا جو مرضی چاہے کرے لیکن ہم جس چیز کو ٹھیک سمجھتے ہیں وہی کریں گے۔ سماء