حیدرآباد ،سینٹرل جیل کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گر گیا

ویب ایڈیٹر:


حیدرآباد    :    سینٹرل جیل حیدرآباد کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق دیوار کا متعلقہ حصہ خستہ حالی کے باعث گرا۔

حیدر آباد کی سینٹرل جیل میں اس وقت سزائے موت کے 191 قیدی موجود ہیں، سینٹرل جیل حیدرآباد کی بیرونی دیوار پیر کی صبح اچانک گرگئی، انتظامیہ کے مطابق دیوار خستہ حالی کے باعث گری، جس کے بعد یہاں پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 191 قیدی موجود ہیں، جن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے علاوہ 1998ء میں پی آئی اے طیارہ ہائی جیک کیس کے دو قیدی شاہ سوار اور صابر بھی قید ہیں جن کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، تاہم ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔ جب کہ ڈینل پرل کیس کا مرکزی ملزم شیخ عمر بھی سینٹرل جیل حیدرآباد میں موجود ہے۔ سماء

کی

کا

ایک

rocket

rape

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div