طالبان پرتشدد کارروائیاں روکنے کا اعلان کریں، بات وہیں سے شروع کردینگے، عرفان صدیقی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ مہمند کے بعد مذاکرات جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، طالبان پرتشدد کارروائیاں روکنے کا اعلان کریں، بات چیت وہیں سے شروع کردیں گے۔


سماء سے خصوصی گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کا سبب پرتشدد کارروائیاں ہیں جن کے ختم کرنے کی ضمانت پر بات ہوسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ طالبان کارروائیاں روکنے کا اعلان کریں، مذاکرات وہیں سے شروع  کریں گے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی بدستور قائم ہے اور انہیں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے کوئی شکوہ نہیں۔


وہ کہتے ہیں کہ مولانا سمیع الحق اور ان کے ساتھی ارکان امن چاہتے ہیں،  پرتشدد کارروائیاں روکنے کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوا اور مشترکہ اعلامیے سے قبل سانحہ مہمند ایجنسی ہوگیا۔ سماء

کا

سے

شروع

Travel

tragic

opposition

mirwaiz

crowd

Tabool ads will show in this div