دہشت گردی میں ملوث 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ حیدرآباد جیل حکام کو موصول

اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد : دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر پیشرفت جاری ہے، حیدرآباد سینٹرل جیل میں قید 3 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے، 2 مجرم طیارہ ہائی جیکنگ اور ایک قتل میں ملوث ہے، بہاولپور جيل انتظاميہ کو دہشت گرد محمد نواز کے بلیک وارنٹ کا انتظار ہے۔

موت کے پروانوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگرد انجام کو پہنچنے لگے، حیدرآباد جیل میں قید 3 دہشت گردوں کیلئے پھانسی کا پھندا تیار کرلیا گیا، جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے، شاہسوار اور صابر بلوچ  1998ء میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث تھے، مجرم سلیم مسیح کو سیکیورٹی ادارے کے افسر کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت ہوئی۔

بہاولپور سینٹرل جیل میں قید محمد نواز کا بلیک وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا، محمد نواز سرگودھا کا رہائشی اور تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے فرقہ وارانہ فساد اور بم دھماکے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ سماء

policy

rocket

crescent

historic

حکام

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div