کراچی پولیس نے خندقیں کھود لیں

اسٹاف رپورٹ


کراچی: کراچی کے تھانوں پر حملوں کے خدشے کے پيش نظر پوليس متحرک ہوگئی حساس تھانوں کے باہر خندقيں کھودنا شروع کرديں۔


کراچی کو دہشت گردوں کے مسلسل حملوں نے میدان جنگ بنادیا ہے، پولیس نے شہر کے حساس تھانوں کے باہر خندقیں کھودنا شروع کردیں، ساتھ ہی نئی چوکیوں کا قیام بھی جاری ہے۔


دہشت گردوں نے جنگ چھیڑی تو کراچی پولیس نے بھی تیاریاں تیز کردیں، اپنی حفاظت کیلئے حساس تھانوں کے باہر خندقیں کھود ڈالیں، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، منگھو پير سمیت 26 تھانوں کے باہر خندقیں کھودنے کے ساتھ نئی چوکیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں


دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو سادہ لباس ميں تھانے آنے جانے، ذاتی گاڑيوں اور موٹر سائيکل پر شناختی علامت ظاہر نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔


پولیس کی جانب سے کراچی کے 26 تھانوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، تاہم کئی بار حملوں کا نشانہ بننے والا لیاری ٹاؤن کا تھانہ حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں شامل نہیں۔ سماء

burger

نے

spy

choice

Tabool ads will show in this div