پولینڈ کے مداح کا اداکار ٹام ہینکس کو نایاب تحفہ

کونکورڈ : پولینڈ کے مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار ٹاہم ہینکس کو انوکھا تحفہ دے کر حیران کردیا، تحفے کو ٹام ہینکس نے وصول کیا، جو انہیں پولینڈ کے شہر بیئلسکو بیالا کے چند رہائشیوں نے بھیجا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس کو ان کے مداح نے ایک ایسا تحفی پیش کیا، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ٹام کو یہ تحفہ پولینڈ کے رہائشی مداحوں نے بھیجا، پولینڈ کے شہر بیئلسکو بیالا کے چند رہائشیوں نے ٹام ہینکس کو چھوٹی سی ایک نایاب گاڑی کا تحفہ بھیجا ہے۔

گزشتہ برس ٹام ہینکس نےفیاٹ126نامی اس گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی، تو پولینڈ میں مقیم ان کی ایک خاتون مداح نے انہیں گاڑی کا تحفہ دینے کے لیے چند ہ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

گاڑی کے پیسے پورے ہوتے ہی خاتون نے اس کی مرمت کروائی اور پھر اسے ہوائی جہاز میں لے کر امریکی شہر لاس اینجلس چلی آئی۔

گاڑی کا تحفہ ملتے ہی ٹام ہینکس خوشی سے نہال ہوگئے اور گاڑی ڈرائیو کرکے اپنی اس خاتون مداح کا شکریہ ادا کیا۔ سماء

car

amazing

crazy fan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div