دہشت گردی کینسر قرار، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اینٹی ٹیررازم پلان کا جائزہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی کے کینسر سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ، پشاور چرچ اور اسکول میں خون بہانے والوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، دہشتگردی ملک کیلئے کینسر قرار دی گئی، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اب کوئی دہشت گرد فرار نہیں ہوسکے گا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف ایک آپریشن ضرب عضب قبائلی علاقوں میں جاری ہے جبکہ دوسرا ضرب عضب شہروں میں چھپے دہشت گردوں کیخلاف ہورہا ہے، دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کمیٹی اور ورکنگ گروپ کے اجلاسوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ورکنگ گروپ کی سفارشات کل ایکشن پلان کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔ سماء

eid

اجلاس

mothers

Tabool ads will show in this div