ہرنائی میں ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہرنائی سے پچیس کلومیٹر دور ناکس کے مقام پر پیش آیا۔ ہرنائی اور سبی ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
واقع میں زخمی مزدور رحمت اللہ کو سول اسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چھ مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی۔ جاں بحق اخترمحمد، عصمت اللہ اور ناصر خان کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہے۔ سماء