مریم اورنگزیب کی عمران خان پر لفظی چڑھائی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگا دیا۔ بولیں پاکستان لوڈ شیڈنگ فری ملک بن گیا، ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والا مفرور شخص قوم کو کیا جواب دے گا؟۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کااعلان کردیا ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گزشتہ چارسال میں بجلی کی ریکارڈ پیدوار ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ، 2013 میں پندرہ ،سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، گزشتہ چار سال میں تحریک انصاف نے جھوٹ بولے اوراداروں پر حملے کئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ملک میں کارخانے لگائے جارہے تھے تو ایک شخص کنٹینر پرکھڑا گالیاں دے رہا تھا، عمران خان اب بھی حکومت اور اداروں کے خلاف منفی سیاست کررہے ہیں، ملک میں سیاسی جماعتیں 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کررہی ہیں، مخالفین پچھلے چار سال میں عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔

میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج پشاور میں میٹروکی بات کرتے ہیں، تحریک انصاف نے کبھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کیا، پارلیمنٹ میں جب بھی قانون سازی ہوئی تحریک انصاف غائب رہی، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا، عمران خان الزامات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں، نوازشریف نے تمام تررکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رکھا، نوازشریف نے قوم سے کئے گئے تمام وعدے وقت سے پہلے پورے کئے، ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والا مفرور شخص قوم کے سامنے کیسے جواب دے گا۔ سماء

 

PTI

IMRAN KHAN

PML N

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div