اقتدار اپنے لئے نہیں عوام کیلئے چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Bilawal-Speech-2nd-Cam-PPP-Jalsa-Isb-05-12.mp4"][/video]

اسلام آباد : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب جب آمریت مسلط کی گئی تب تب پیپلزپارٹی نے علم بغاوت بلند کیا، جمہوریت ہی اس ملک کو متحد رکھ سکتی ہے، بھٹو کا قافلہ رکا نہیں، بی بی کا قافلہ تھما نہیں، اقتدار اپنے لئے نہیں عوام کیلئے چاہتے ہیں، عدلیہ، پولیس اور سول سروس میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، حکومت رٹ بحال کرائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے 50 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اہتمام کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ تیسری نسل ہے جو علم تھامے جدوجہد کے میدان میں سرگرم ہے، پارٹی کی بنیاد رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب بھی ملک میں آمریت مسلط ہوئی، تب ہم نے بغاوت بلند کیا، بھٹو کی بہادر بیٹی نے ملک کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، وہ کیسے رکتی؟، وہ کیسے دبتی؟َ وہ تو بے نظیر تھی۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ بھٹو کا قافلہ رکا نہیں، بی بی! تیرا قافلہ تھما نہیں۔

نوجوان رہنماء نے مزید کہا کہ 70ء کی دہائی میں جب اقتدار ذوالفقار علی بھٹو شہید کے حوالے کیا گیا تب یہ شکستہ پاکستان تھا، بھٹو شہید نے اس ملک کو آئین دیا، جنرل ضیاء نے اسلام کے نام پر عورتوں کے حقوق سلب کئے، جہاد کے نام پر دہشت گردی کو فروغ دیا، اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے اسلام کو استعمال کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ نواز شریف نے آئین میں تبدیلی کرکے امیر المومنین بننے کی کوشش کی لیکن بے نظیر بھٹو نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا، بی بی نے جنرل پرویز مشرف کی منافقانہ پالیسی کی مخالفت کی، بے نظیر نے کہا تھا کہ جنرل مشرف دہشت گردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، انہوں نے دہشت گردوں کو للکارا جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ماں کے سر پر لگنے والی لاٹھیاں بھی بے نظیر کی جدوجہد نہ روک سکیں، انہوں نے عوام کیلئے جدوجہد نہیں چھوڑی، جمہوریت ہی اس ملک کو متحد رکھ سکتی ہے، ہم غریبوں کیلئے اقتدار چاہتے ہیں، جمہوریت کے بغیر یہ ملک قائم نہیں رہ سکتا، پاکستان کو حقیقی سماجی جمہوری ملک بنائیں گے، سابق صدر آصف علی زرداری نے ہی سی پیک کی بنیاد رکھی۔ سماء

ASIF ZARDARI

benazir bhutto

bilawal bhutto zardari

50 Foundation Day

#PPPGoldenjubilee

Tabool ads will show in this div