حکومت کا غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ، طالبان نے پھر شرائط دہرا دیں

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: حکومت نے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا مگر طالبان نے پھر شرطیں دہرادیں۔


کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے بیان میں جنگ بندی کی مشروط پیش کش کی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کے قتل کا سلسلہ بند کیا جائے تو طالبان بھی کارروائیاں روک دیں گے۔


طالبان کی جانب سے یہ مطالبہ بھی دُہرایا گیا ہے کہ حکومت مزید ساتھیوں کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے تو ٹی ٹی پی بھی مثبت جواب دے گی۔


طالبان نے اپنی شرائط مولانا یوسف شاہ کے ذریعے مذاکراتی کمیٹی کو پہنچادی ہیں۔ سماء

کا

نے

Video

celebrities

jewish

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div