فیس بک کے دیوانے بچوں کے والدین کیلئے خوشخبری
دنیا کی معروف ترین سوشل سائٹ فیس بک نے پہلی باربچوں کے لیے بھی میسنجگ ایپ متعارف کرادی۔
فیس بک کی جانب سے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ’’میسنجرکڈز‘‘ نامی یہ ایپ آئی ایس او ڈیوائسزپردستیاب ہوگی اور فی الحال اسے صرف امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ بعد میں اسے اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی مہیا کیا جائے گا۔
اس نئی ایپ کا بنیادی مقصد پرائیویسی ہے جس کے ذریعے بچوں کے والدین ایپ کو اپنے بچے کے موبائل فون یا ٹیبلٹ میں ڈاؤن لوڈ کرکے ان کا پروفائل بنا کر ان کے دوستوں کیلئے بھی منظوری دے سکیں گے۔ اسے استعمال کرنے والے بچوں کوفیس بک پرسائن ان کرنے یا فون نمبرز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یعنی اس نئی ایپ سے ٹینکنالوجی ڈیوائسز استعمال کرنے والے بچوں کے لیے اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ان کے والدین کے اکاؤنٹ سے ہی میسنجز کڈز اکاؤنٹ بنایا جائے گا۔ نئی ایپ میں بچوں کی دلچسپی کے لیے بہت سے رنگا رنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے والوں کوپہلے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کو اتھارٹی دینا ہوگی جس کے بعد بچوں کے پہلے اور آخری نام سے اکاﺅنٹ بنانا ہوگا جسے پبلک سرچ میں تلاش نہیں کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ اس ایپ کو اشتہارات سے بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
بچوں کے لیے اس ایپ کو محفوظ تر بنانے کے لیے والدین ہی کسی کو ایڈ کرسکیں گے اس کے علاوہ والدین کسی نامناسب کانٹیکٹ کو بلاک بھی کرسکتے ہیں جس کا نوٹیفکیشن انہیں ہی موصول ہوگا۔ سماء