نوازشریف اور مریم نواز لاہورائرپورٹ پہنچ گئے

Dec 05, 2017

لاہور: پاناما کیس میں نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لندن روانگی کے لیے ائرپورٹ پہنچ گئے۔

نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔ نواز شریف لندن میں 5 روزقیام کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نےنیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں زیرعلاج ہیں۔نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور سے کامیاب ہونے والی کلثوم نواز علالت کے باعث تاحال رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھا سکی ہیں جس پر مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو توجیحی خط لکھ رکھا ہے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

Allama Iqbal International Airport

Kulsoom Nawaz

NA 120

Tabool ads will show in this div