امرتسرجیل میں قید گونگے بہرے بچے کا ايک اور دعوے دار

لاہور: سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے بھی امرتسر جیل میں قید پاکستانی گونگے بہرے بچے کے دعویدار سامنے آگئے ہیں۔

بھارتي جيل ميں قيد پاکستانی بچہ کس کا؟ لاہور کے بعد سیالکوٹ سے بھی بچے کے دعویدار سامنے آگئے، پسرو کے رہائشي غلام مصطفيٰ کا کہنا ہے کہ بچہ انکا ہے، حماد حسن دو ہزار تیرا میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا۔

غلام مصطفی چیز لینے گیا وہاں سے غائب ہو گیا۔چار پانچ سال سے پتا نہیں چل رہا تھا، اب میڈیا سے پتا چلا ہے کہ ہمارا بچہ امرتسر جیل میں ہے ہمیں یہ پتا، نہیں کہ کہاں سے بارڈر کراس کیا ہے اور کسیے گیا ہے اب ہمیں کوئی مددگار ملے جو ہمارا بچہ واپس لائے والدہ بھی اپنے بچے کيلئے فکر مند ہے۔

والدہ نسرین بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا بیٹا بہت یاد اتا ہے، جتنی جلدی ممکن ہو گھر واپس آ جائے، میں بہت اداس ہوں، بچہ بہت یاد آتا ہے بہن کا کہنا ہے کہ میرا بھائی گم ہو گیا تھا اب جلدی سے واپس آ جائے جسے پہلے کھلتے تھے ویسے کھیلنا ہے۔

غلام مصطفی کے پانچ بچے ہیں اور حماد حسن کا نمبر دوسرا ہے، بچہ ایک دعویدار دو اب فیصلہ حکومت کرے گی کہ بچے کے اصل والدین کون ہیں۔ سماء

 

PARENTS

custody

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div