جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : انسداد دہشت گردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کر دی۔ تاہم سترہ میں سے آٹھ سفارشات پر اتفاق ہوگیا۔
قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ کی سترہ سفارشات پر مبنی دستاویزات پیش کی گئیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے کافی غور کے بعد آٹھ سفارشات پر اتفاق ہوا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جماعت اسلامی کے ارکان نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی اور ابھی اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ ورکنگ گروپ نے فوجی عدالتوں کے قیام، افغان مہاجرین کا مسئلہ، میڈیا پر دہشت گردوں کے بلیک آؤٹ اور مدارس اصلاحات کی سفارشات دی تھیں۔ سماء
کی
کے
parade
نے
crimes
تبولا
Tabool ads will show in this div