باغی کی واپسی؛جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد:باغی رہنماجاوید ہاشمی نے نااہل وزیر اعظم پراعتماد کا اظہارکردیا ۔ جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ن لیگ میں واپسی کا باضابطہ اعلان مناسب وقت تک مؤخرکردیاگیا۔

احتساب عدالت میں نواز شریف کی نویں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں بڑی سیاسی پیشرفت دیکھنے میں آئی۔ پاناما کیس میں نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی نےملاقات کی۔ ملاقات میں سعد رفیق، احسن اقبال، مریم نواز پرویز رشید ،مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ يہ وقت آپ کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے ۔ قانون کي حکمراني اور جمہوريت کے استحکام کيلئے بھرپور ساتھ دوں گا۔

ملاقات سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ آئین کی حکمرانی اور سویلین بالادستی کیلئے باغی کی جدوجہد کا برملا اعتراف کیا گیا ۔ملاقات شرمندہ ہونے اور شرمندہ کرانے کیلیے نہیں تھی ۔ دونوں قائدین نےآئین کی حکمرانی کے لیےجدوجہد آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

جاوید ہاشمی کی واپسی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ چھوڑتے وقت جاوید ہاشمی کو کہا تھا پارٹی مت چھوڑو۔ پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینیئر ترین رہنما تھے ۔

خورشید شاہ کے مطابق جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا ۔ آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے ۔ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ میں جاوید ہاشمی کی واپسی کا باضابطہ اعلان بیگم کلثوم نواز سے مشاورت کے بعد ہوگا ۔ نواز شریف کل لندن روانہ ہو رہے ہیں جبکہ رواں ماہ وہ ملتان میں جلسہ بھی کریں گے۔ سماء

punjab house

panama case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div