خواب دیکھا تھا یہاں خزانہ دفن ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/PSH-Ruins-Digging-BREAKING-04-12.mp4"][/video]

پشاور: تخت بھائي مردان ميں بدھا آثارقديمہ کي حدود ميں غيرقانوني کھدائي پرسات افراد دھر لیے گئے۔ ايک ملزم کا کہنا ہے کہ خواب ميں يہاں خزانہ دفن ديکھا تھا۔

پوليس کے مطابق کاروائي تخت بھائي آثار قديمہ انتظاميہ کي اطلاع پر کي گئي ۔ رات کے اندھيرے ميں کھدائي ميں مصروف سات افراد کو گرفتار کرليا جن کے قبضے سے کھدائي کے آلات بھي برآمد کرلئے ہيں ۔

ايک ملزم نے پوليس کو دلچسپ بيان ديا کہ اس نے خواب ميں يہاں خزانہ دفن ديکھا تھا جس کو نکالنے کے لئے وہ ساتھيوں سميت پہنچ گيا تھا۔

پوليس نے آثار قديمہ ايکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتيش شروع کردي ہے ۔

واضح رہے کہ تخت بھائي کے آثار قديمہ کويونيسکو نے عالمي ورثہ قراردے رکھا ہے۔ سماء

Takht-i-Bahi

Treasure Burried

7 men arrested

Tabool ads will show in this div