افغان آرمی چیف اور ایساف کمانڈر کی راحیل شریف سے ملاقات
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف آپریشن میں تعاون کا یقین دلایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد اور ایساف کمانڈر نے دورہ جی ایچ کیو ميں آرمی چیف سے ملاقات کی، افغان جنرل اور ایساف کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان کیخلاف آپریشن میں تعاون کا یقین دلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کررہی ہے۔
آرمی چیف نے کالعدم تحرک طالبان کیخلاف افغان فورسز کے آپریشنز کو سراہا۔ سماء