کیا ہم تاریخوں کے پیچھے بھاگتے رہیں؟َعمران خان کیخلاف کیس میں ریمارکس

Dec 04, 2017

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضاطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث اٹھارہ دسمبر تک ملتوی کردی ۔ چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیے کہ کیا ہم تاریخوں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے ۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی ۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضابطہ اخلاق چیلنج کر رکھا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ کیس پندرہ دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے ۔ اس وقت تک سماعت ملتوی کی جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا ہم تاریخوں کے پیچھے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت اٹھارہ دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر لیگی ارکان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیسز کی سماعت اٹھارہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ موجودہ حالات میں سیاست کو خطرہ ضرورہو سکتا ہے ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل اعجاز مہاروی نے کہا کہ ٹماٹر اور ریاست دونوں حساس ہوتے ہیں ۔ ٹماٹر موسمی شدت اور ریاست کو غیر جمہوری رویوں سے خطرہ ہے ۔ سماء

ECP

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

CAPTAIN SAFDAR

Tabool ads will show in this div