حیدرآباد اور فیصل آباد میں 7 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول

اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد / فیصل آباد : حیدرآباد اور فیصل آباد میں 7 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے، کسی بھی وقت پھانسی دے دی جائے گی، جیلوں کے اطراف کڑے پہرے ہیں۔

کوئی دہشت گرد سزا سے نہیں بچے گا، سزائے موت کے مزید 7 مجرموں کا انجام قریب پہنچ گیا، حیدرآباد سینٹرل جیل میں بند 3 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے، اہلخانہ سے ملاقات کے بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ملزمان میں شاہسوار اور صابر بلوچ 1998ء میں تربت طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث تھے، جبکہ سلیم مسیح نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔

اُدھر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں بھی مزید 4 دہشتگردوں کے موت کے پروانے انتظامیہ کو مل گئے، سزا پر عملدرآمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مشرف حملہ کیس کے 2 مجرمان نواز علی اور غلام نبی جبکہ راولپنڈی بینک حملہ کیس کے 2 مجرموں مشتاق احمد اور عبدالمالک کو کسی بھی وقت پھانسی دے دی جائے گی۔

بہاولپور جیل میں راولپنڈی بم دھماکے کے مجرم محمد نواز کو پھانسی دینے کی تیاری مکمل ہیں، ڈیتھ وارنٹ موصول ہوتے ہی سزائے موت پر عملدرآمد ہوجائے گا۔ سماء

rocket

crescent

signed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div