پنجاب اسمبلی میں کم عمری کی شادی کیخلاف قرار داد منظور

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب اسمبلی ميں کم عمری کی شادی کیخلاف قرار داد منظور کرلی گئی، وزير تعليم پنجاب رانا مشہود نے دہشت گردی کیخلاف آگاہی مہم کیلئے 3 لاکھ رضاکار بھرتی کرنے کا اعلان کرديا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس ميں مسلم ليگ نون کی رکن عظمیٰ بخاری نے کم عمری کی شادی روکنے سے متعلق مؤثر قانون سازی کیلئے قرار داد پيش کی، جس پر جماعت اسلامی کے رکن وسيم اختر نے مخالفت کرتے ہوئے اسے غير اسلامی قرار ديا، بحث کے بعد ايوان نے قرارداد منظور کرلی۔

دوسری جانب وزير تعليم پنجاب رانا مشہود احمد نے ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے تعليمی اداروں کی سيکيورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہيں، اسکول اور کالجز کی کيٹیگريز کے مطابق سيکيورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ رضاکار بھی بھرتی کئے جارہے ہيں۔

ايوان نے سرکاری ميڈيکل کالجز سے ڈاکٹرز بننے والوں کو 5 سال تک  نوکری کا پابند کرنے کے حوالے سے قرار داد بھی منظور کی۔

قرار داد ميں کہا گيا ہے کہ ميڈيکل کالجوں ميں داخلے سے قبل اسٹوڈنٹس سے اس سلسلے ميں حلفيہ بيان ليا جائے۔ سماء

myanmar

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div