شریف فیملی کٹہرے میں،نواز شریف اور مریم نواز عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کیلئے نواز شریف اور مریم نواز عدالت پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

سماعت کے آغاز میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پرفیصلہ آج سنایا جائے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ ساڑھے 12بجے تک فیصلہ سنائے گا۔ خواجہ حارث نے درخواست کی کہ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی جائے۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی۔

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے کارکن فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔ مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدراوراسحاق ڈار کے خلاف ایک ایک ریفرنس کی سماعت، جب کہ نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز کی سماعت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جمیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدر کی پیشی پر سیکیورٹی سخت کی گئی، سیکیورٹی کے لیے عدالتی احکامات پرعمل کرایا جائے گا۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جاتی امراء لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ آج دوپہر مسلم لیگ ن کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے جس کی صدارت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 14 جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک 15 سماعتیں ہو چکی ہیں جن میں نواز شریف 8 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ اب تک ان ریفرنسز میں استغاثہ کے 6 گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ دو مزید گواہوں کو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

panama case

reference case

indictment

Tabool ads will show in this div