کیا یہ سلمان خان کا کترینہ کیف سے محبت کا اظہار ہے؟
ممبئی : اسے سلمان خان کی کترینہ کیف سے محبت کہیں یا فلم کی پروموشن کے سلو میاں نے بے بی ڈول کی تصویر برف پر بنا ڈالی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان بہترین اداکار ہی نہیں مصور بھی ہیں، اس لیے تو کسی ماہر آرٹسٹ کی طرح برف پر کترینہ کیف کی تصویر بنا ڈالی ہے۔
سلمان خان نے آسٹریا کی جمی ہوئی جھیل بنے آنے والی نئی بھارتی فلم کے سیٹ پر کترینہ کیف سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا دلچسپ پورٹریٹ برف پر بنایا جسے ان کے آنے والے نئے گانے میں بھی دکھایا جائے گا۔
سلمان خان اور کترینہ ایک ساتھ اس فلم میں جلو گر ہو رہے ہیں، جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔ سماء