مقتول ڈاکٹر شازیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، ایف آئی آر درج، ساتھی ڈاکٹر گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے شیخ زید اسپتال کے ہاسٹل میں مردہ پائی گئی ڈاکٹر شازیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، رپورٹ میں ابتدائی طور پر نشہ آور دوا کی زیادتی کو موت کی وجہ قرار دیا جارہا ہے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر نعیم کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے شيخ زيد اسپتال ميں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر شازيہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگيا، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ساتھی ڈاکٹر نعیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ڈاکٹر شازيہ کی پراسرار ہلاکت کی گتھی سلجھنے کے قریب ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ تيار کرلی گئی جس میں نشہ آور دوا کی زیادتی کو موت کا سبب قرار دیا گیا ہے، نشہ آور دوا انجکشن کے ذريعے خاتون ڈاکٹر کے جسم ميں منتقل ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شازيہ کے جسم پر تشدد يا مزاحمت کا کوئی نشان نہيں ملا، موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ آنے پر واضح ہوگی۔ سماء

Azadi March

ramadan

رپورٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div