لندن فلیٹس،فلیگ شپ،العزیزیہ ملز،ریفرنسزدرخواستوں پرفیصلہ متوقع

اسلام آباد : احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر فيصلہ آج متوقع ہے، جب کہ لندن فلیٹس، فلیگ شپ اور العزیزیہ ملز پر اسلام آباد ہائیکورٹ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ بھی آج سنائے گی، دوسری جانب اسحاق ڈار کو اشہتاری قرار دینے کا معاملہ بھی آج ہی تمام ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونگے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اوراسحاق ڈار کے خلاف ایک ، ایک نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہو رہی ہے۔

نوا زشریف کیخلاف لندن فلیٹس ریفرنس کی14، جب کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملزریفرنسزکی15سماعتیں ہوچکیں ہیں، جس میں میاں صاحب آٹھ بار پیش ہوئے۔

تینوں ریفرنسز میں استغاثہ کے 5 گواہ بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، جب کہ ایک گواہ کا بیان مکمل ہونا باقی ہے۔ مزید دو گواہوں کو عدالت نےطلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب تینوں ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق نواز شریف کی تین درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ بھی سنایا جانا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے وکیل نے بیرون ملک علاج کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست کی مگر عدالت نے نیب کی استدعا پر ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ اسحاق ڈار کو دس روز میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا، جب کہ ان کے ضامن احمد علی قدوسی کو زر ضمانت کے 50 لاکھ روپے ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس بھی جاری کررکھا ہے۔ سماء

MARYAM NAWAZ

panama case

reference case

indictment

Tabool ads will show in this div