کیامتحدہ پاکستان مزیدتقسیم ہونےوالی ہے؟

Dec 04, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/MA-K-TESSORI-DIFERENCES-PKG-KAZIM-03-12.mp4"][/video]

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے اندر اختلافات کی بازگشت جاری ہے۔سینیئر قیادت کے درمیان ناراضگی کی وجہ  بننے والے ٹیسوری خود کیوں ناراض ہوگئے ہیں؟ کیا پانی سر سے گذر چکا اور بس اعلان باقی ہے؟۔

ايم کيو ايم پاکستان ميں دراڑيں گہري ہوگئيں۔سينئر ساتھيوں ميں وجہ تنازع بننے والا آج خود ہي متنازع بن گيا۔دس ماہ ميں پارٹي کا ستون بننے والے قيادت سے ہي ناراض ناراض ہوگئے۔سیاسی معاملات اور مشاورت سے دوری پرکامران ٹیسوری کا صبر چھلک گیا۔

پيپلزپارٹي سے ايم کيوايم پاکستان ميں شامل ہونے والےنبيل گبول کي طرح کامران ٹيسوري نے فنکشنل ليگ چھوڑ کرفروري دوہزار سترہ ميں متحدہ ميں شموليت اختيار کي اورپھرراتوں رات ترقي کا سفر اتني تيزي سے طے کياکہ پارٹي کے اہم فيصلے ان کے گھر پر ہي ہونے لگے۔

ايم کيوايم پاکستان بنتے ہي انہيں ڈپٹي کنوينئر بنا ديا گياجس کے بعدپارٹي ميں گروپ بننے لگے۔ پارٹي ذرائع کہتے ہيں کہ عامرخان گروپ سے ان کے اختلافات چل رہے تھے۔

دوسري جانب ايم کيوايم پاکستان کو خيرباد کہنے والےعلي رضا عابدي نے اپنے فيصلے پر قائم رہنے کا ٹوئٹ کرديا۔انھوں نے کہاکہ متحدہ ميں واپسي اب ممکن نہيں۔آئندہ کي سياست ميں کيا کردار ہوگا،جلد اعلان کروں گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div