دہشتگردی میں ملوث تمام غیر ملکی طاقتوں سے واضح الفاظ میں بات کی جائے،عسکری قیادت

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :     پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز شروع کر رکھے ہیں، وحشی اور درندہ صفت دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، عسکری قیادت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں یہ بھی  کہا گیا  ہے کہ ملک کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں جو جو  غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں،  ان  سے واضح الفاظ میں بات کی جائے۔


بدھ کے روز ہونے والی پارلیمانی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بریفنگ کے بعد عسکری قیادت کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی،  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اجلاس کے شرکاء کو دہشت گردی، اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے دہشت گردوں کیخلاف مختلف آپریشنز شروع کر رکھے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں خیبر ون کامیابی سے جاری ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے  نیکٹا کو فوری طور پر آپریشنل کیا جائے، جب کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین میں بنیادی تبدیلیاں ہونی چاہیئں، غیر رجسٹرڈ مدارس سے متلق بھی اقدامات کرنے چاہیئئں، دہشت گردوں کی میڈیا پروموشن بند ہونی چاہئیے،  آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے سخت سے سخت ترین قوانین اور اقدامات وقت کا تقاضا اور ملکی اور عوام کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو جو  غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں،  ان  سے واضح الفاظ میں بات کی جائے۔

آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، ملک بھر میں ہر جگہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، سرحدوں پر سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس میں آرمی چیف نے شرکاء کو دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایساف کمانڈر اور افغان آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف تعاون کا یقین دلایا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کا تعاون درکار ہے۔ بریفنگ میں عسکری قیادت نے شرکاء کو بتایا کہ  آپریشن ضرب عضب میں اب تک 2100 سے زائد  دہشتگرد  مارے گئے ہیں، جب کہ کارروائیوں کے دوران  آپریشن ضرب عضب میں 190 جوان اب تک جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ سماء

میں

کی

سے

policy

دہشتگردوں

bombings

کیخلاف

doping

opposition

officer

assange

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div