پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،سو سے زائد افغان باشندے گرفتار

اسٹاف رپورٹ


پشاور    :      پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں سو سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشتخرہ ، شہید آباد اور رنگ روڈ کے اطراف میں مشترکا سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور لوگوں کے کوائف چیک کئے گئے۔ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں، اے ایس پی حیات آباد رانا عمر کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زیر حراست افراد کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔ سماء

میں

کا

سے

Azadi March

زائد

demand

Tabool ads will show in this div