کراچی پر قبضہ کس نے کرایا؟ سما نے بند فائلوں کا کھوج لگالیا

کراچی : شہر قائد میں چائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا کے جادوگروں کی ؟ سماٗ نے دو سال سے بند پڑی فائلوں کا کھوج لگاليا۔

سابق چئرمین آباد بابر مرزا چغتائی نے رینجرز کی حراست میں چائنہ کٹنگ میں ملوث بڑے نام اگل دیے تھے لیکن فائل دو سال پہلے دبا دی گئی تھی۔ سماء نے وہ فائل ڈھونڈ نکالی ہے اس تفتیشی رپورٹ میں کس کس کے نام تھے۔

مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی جادوگری دیکھئیے، ایک ہی دن میں چوالیس ہزار ایکٹر زمین بحریہ ٹاون کو دلوائی، ذوالفقار مرزا نے روفی بلڈرز کی زمین بلاول گوٹھ میں تبدیل کرادی اور خوب کمایا۔

بابر مرزا نے ایم کیوایم کے لیے بلڈرز سے زکوۃ تک وصولی، لوٹی ہوئی رقم ایم کیوایم لندن کے محمد انور کی لندن فرم میں منتقل کرائی جاتی تھی۔

سندھ کی طویل ترین عرصے تک گورنری کرنیوالے عشرت العباد کے آشیرباد سے چوہدری تنویر اورکوہاٹی نے2011 تک قبضوں کا بازار گرم رکھا، منظورقادر کاکا اور محسن شیخانی نے جعلی نقشے پاس کرانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے تک رشوت لی۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کےلیے بلڈرزسے زکوۃ لی اور محمد انور کی فرم لندن منتقل کرائی، کراچی کو لوٹنے والوں کا پتہ دو سال پہلے بتادیا گیا تھا لیکن محکمہ اینٹی کرپشن میں کیس گیا اور پھر مٹی ڈال دی گئی۔ سماء

china cutting

ASIF ZARDARI

ABAAD

Tabool ads will show in this div