ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے امن ناگزیر ہے، صدر مملکت

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے امن ناگزیر ہے۔

صدر ملکت ممنون حسین سے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے امن ناگزیر ہے، بلوچستان کے بہادر عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے، ترقی دینے کیلئے سنجیدہ ہیں، بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ سماء

birthday

transplant

Tabool ads will show in this div