جماعت اسلامی آئین کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام پر رضامند
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : رہنماء جماعت اسلامی فرید پراچہ کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کیخلاف نہیں، ملٹری کورٹس کا قیام آئین کے دائرے میں ہونا چاہئے، مدارس کے نظام میں اصلاحات پر سب متفق ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء فرید پراچہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف نہیں، آئین میں ملٹری کورٹس کی گنجائش نہیں، حکومت اس سلسلے میں کوئی راستہ نکالے اور آئین کے مطابق ایسی عدالتیں قائم کی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں آئین اور دستور کی رو سے اقدام چاہتی ہیں، مدارس سے متعلق امور وفاق المدارس کے ساتھ طے کئے جائیں گے، مدارس کے نظام میں اصلاحات پر بھی اتفاق ہے، ایکشن پلان کمیٹی وفاق المدارس سے رابطہ کرے گی، صحافتی ضابطہ اخلاق پر میڈیا مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ سماء