امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان کا خطے میں اہم کردار ہوگا، رچرڈ اولسن

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر داخلہ سے امریکی سفیر نے ملاقات کی، رچرڈ اولسن کہتے ہیں 2014ء کے بعد خطے میں پاکستان کا اہم کردار ہوگا۔


وفاقی وزیر داخلہ اور امریکی سفیر کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور 2014ء میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء پر بات چیت کی گئی۔


چوہدری نثار نے کہا کہ وہ پاک امریکا دیرپا تعلقات کے خواہشمند اور تعلقات میں شفافیت کے متمنی ہیں، تمام شعبوں میں جاری تعاون کی بنیاد باہمی اعتماد پر ہونی چاہئے۔


اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں جاری تعاون دیرپا رہے گا۔


انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ 2014ء میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد خطے میں پاکستان کا کلیدی کردار ہوگا، امریکا پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک میں انتہائی قریبی روابط پر زور دیا۔ سماء

میں

کے

کا

dharna

registered

بعد

امریکی

republic

nbp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div