کوئٹہ : پرنس روڈ پر دھماکا، 25 افراد زخمی

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر زور دار دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئی، کئی دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پرنس روڈ پر دھماکے سے 5 دکانیں تباہ ہوگئیں، کئی میں آگ لگ گئی، متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، قریبی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق بارودی خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل دکانوں کے سامنے کھڑی گئی تھی، دھماکے میں 5 کلو بارود استعمال کیا گیا۔ سماء

زخمی

MQM

Tahir-ul-Qadri

helicopter

piracy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div