پاکستانی طالب علم کا بڑا کارنامہ
پاکستاني طالب علم کا بڑا کارنامہ سلمان چوہدري يوکے کوئينز ايوارڈ اپنے نام کرنے والا پہلا پاکستاني بن گيا۔
پاکستان کے ليے ايک اور اعزاز ، ہونہار طالبعلم نے کوئنز ايوارڈ جیت لیا، کينيڈا سے ماسٹرکي ڈگري حاصل کرنےوالے27 سالہ سلمان چوہدري بہترين تعليمي کارکردگي پر اس انعام کے حقدار قرار پائے۔
سلمان کا کہنا ہے کہ اس ايوارڈ کے ليے بہت محنت کي ، کينيڈا سے حاصل کيے جانے والے کوئنز ايوارڈ پر سلمان کے اہل خانہ کو بھي ناز ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلمان نے نہ صرف ان کا بلکہ پاکستان کا نام بھي روشن کيا ہے۔
سلمان پرعزم ہے کہ تعليم مکمل کرنے کےبعد وہ پاکستان کي ترقي ميں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ سماء