قائد اعظم محمد علی جناح کا 138 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ بولے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہنی چاہئے۔

عظیم قائد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 138 واں یوم ولادت آج پوری قوم منارہی ہے، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی  پروقار تقريب ہوئی، ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

اور گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے سینئر صوبائی وزير نثار کھوڑو اور ديگر اہم شخصيات کے ساتھ مزار قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ بولے فوج جوش و جذبے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے،  پوری قوم دہشتگردی کيخلاف يکجا ہے۔

شہريوں کی بڑی تعداد بھی بابائے قوم کو خراج عقيدت پيش کرنے مزار قائد پر جمع ہے۔ سماء

Syria

یوم

آج

currency

Tabool ads will show in this div