دہشت گردی ختم کرنے کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے، صدر مملکت

اسٹاف رپورٹ

زیارت : بابائے قوم کی سالگرہ پر بھی سانحہ پشاور کی اداسی برقرار ہے، زیارت ریذیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدر ممنون حسین بولے کہ دہشت گردوں نے قوم کی روح کو زخمی کردیا، دہشتگردی ختم کرنے کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

سانحہ پشاور سے قوم کی روح چھلنی ہے، صدر ممنون حسین کہتے ہیں قوم دہشت گردی کی اس ہولناک کارروائی کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

قائداعظم کے یوم پیدائش پر زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔

صدر ممنون حسین نے خطاب میں اقتصادی راہ داری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، اقتصادی راہداری کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ سماء

birthday

delhi

transplant

Tabool ads will show in this div