پاکستان ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا،اوباما

Dec 01, 2017

نئی دہلی: پاکستان میں سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق سابق امریکی صدرباراک اوباما کا اہم ترین بیان سامنے آگیا۔

امريکا کے سابق صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئي ثبوت نہيں کہ حکومت پاکستان ،ايبٹ آباد ميں اسامہ بن لادن کي موجودگي سے آگاہ تھي۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ 2017 کے دوران باراک اوباما سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی پاکستان اسامہ کی موجودگی سے لاعلم تھا یا اس نے اسامہ کو چھپایا ہواتھا۔ جس پر اوباما نے جواب دیا کہ امریکا کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے واقف تھا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اکثر معاملات ميں پاکستان امريکا کا اچھا پارٹنر رہا ہے مگر يہاں موجود چند عناصراچھے دوست ثابت نہيں ہوئے۔

رواں برس جنوری میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اوباما کا بھارت میں پہلا خطاب تھا جس میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت کو اپنے مسلمان شہریوں کو بھارتی ہونے کا احساس دلانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سال 2011 میں امریکہ کی اسپیشل فورسز نے راتوں رات ایبٹ آباد میں ایک آپریشن کر کے سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔

abbotabad operation

Tabool ads will show in this div