کسی کو اپنی سرزمین پر مسلح لشکر بنانے نہیں دینگے، پرویز رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا احتساب ضروری ہے، قدرتی سانحہ بھلایا جاسکتا ہے اپنی غلطی سے ہونیوالا نقصان نہیں، کسی کو اپنی سرزمین پر مسلح لشکر بنانے نہیں دینگے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاوی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر عوامی جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، سانحہ پشاور کا دکھ آئندہ نسلیں بھی محسوس کرتی رہیں گی، غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا احتساب ضروری ہے، قدرتی سانحہ بھلایا جاسکتا ہے، اپنی غلطی سے ہونیوالا نقصان نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد سب نے غلطی کا اعتراف کیا، دہشت گرد تنظیم اور سوچ کو قوم کو ڈکٹیشن کا حق نہیں، کسی کو اپنی سرزمین پر مسلح لشکر بنانے نہیں دیں گے، پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری صرف آئینی اداروں کی ہے، کل رات ایک نئی صبح طلوع ہوئی جو ہمیشہ جگمگاتی رہے گی۔ سماء

مسلح

law

trapped

objections

oslo

Tabool ads will show in this div