نبی کریمؐ کا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

کراچی: آج وجہ کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت ہے۔ نبی آخرالزمان کی آمد پر رعرب وعجم میں کئی غیر معمولی واقعات رونما ہوئے۔

یوں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی ہی باعث رحمت ہے لیکن ان کی آمد پر کئی اہم واقعات رونما ہوئے۔ عام الفیل یہ وہ سال تھا جب گورنر یمن نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ کیا اور پھر رب کعبہ نے ابابیل بھیج کر ان کو تہس نہس کردیا۔

آتشکدہ فارس جو ہزار سال سے زیادہ سے روشن تھا وہ بھی ولادت کی ساعتوں کے دوران بجھ گیا۔

قریش معاشی بدحالی کا شکار تھے لیکن جس سال آپ کی ولادت ہوئی اس سال ویران زمین سرسبز و شاداب ہوگئی۔ سوکھے درخت ہرے ہو گئے اور سارا قریش قبیلہ خوشحال ہوگیا۔ شام کی وادی سماوا ہزارسال سے خشک تھی اس میں پانی جاری ہوگیا۔

دریائے دجلہ میں اس قدرطغیانی ہوئی کہ اس کاپانی تمام علاقوں میں پھیل گیا اور محل کسری میں بھی پانی بھر گیا۔ سماء

ISLAM

RELIGIOUS

RABI UL AWWAL

Prophet Muhammad

Tabool ads will show in this div