روڈ حادثات میں 7 افراد جانبحق

ايبٹ آباد: مسافر بس کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

ایبٹ آباد کے علاقے لورہ سے ہری پور جانے والی بس راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ مسافر بس لڑیاں کے مقام پر تيز رفتاري کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں ڈرائیور، ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

چھ زخميوں کو ڈسٹرکٹ ہيڈکوارٹر اسپتال ہري پور منتقل کيا گيا۔ حالت تشويشناک ہونے پر تين افراد کو ايوب ميڈيکل کمپليکس ايبٹ آباد ريفرکرديا گيا۔

مختلف شہروں ميں شدید دھند موت کا پيغام بن گئی۔ ٹریفک حادثات ميں دو افراد جاں بحق اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد ميں ستیانہ روڈپر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد کي جان چلي گئي۔

جھنگ ميں نواں کوٹ کے قریب ٹرک نے موٹرسائيکل کو ٹکر ماردي۔ ساتھ افراد زخمي ہوگئے۔

چنيوٹ ميں دھند سے دو گاڑياں ٹکرا گئيں۔ زخمي پانچ افراد کو اسپتال منتقل کر ديا گيا

بلوچستان کے صنعتي شہر حب میں مسافر مسافر کوچ الٹ گئي۔ بيس افراد کو چوٹيں آئيں۔ سماء

MQM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div