پاکستانی معیشت کےلیےبیرونی ادائیگیوں کی مشکلات برقرار

کراچی: کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں چار ماہ کے دوران ہی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستانی معیشت کیلئے بیرونی ادائیگیوں کی مشکلات برقرار ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کےپہلےچارماہ کےاعداد وشمارجاری کر دیئے جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ اورتجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تااکتوبرابتدائی چارماہ میں ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوارب 75 کروڑ ڈالراضافےسے پانچ ارب ڈالرسےتجاوز کر گیا۔

گزشتہ سال اسی مدت میں خسارہ دوارب 25کروڑ ڈالرتھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں رواں مالی سال کےابتدائی چارماہ میں تجارتی خسارے میں بھی دوارب 84 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔

جولائی تااکتوبرتجارتی خسارہ نوارب 76کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔گزشتہ سال جولائی تااکتوبرتجارتی خسارہ چھ ارب 91 کروڑ ڈالرتھا۔ سماء

Current account

trade deficit

Tabool ads will show in this div