بلاول بھٹو کل بے نظیر کی برسی میں شرکت نہیں کرینگے

 

ویب ایڈیٹر

لندن : بلاول بھٹو زرداری کل بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے، ڈاکٹروں نے چیئرمین پی پی پی کو طویل سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، پیپلزپارٹی نے بلاول اور آصف زرداری میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا شمالی لندن میں طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں طویل سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کل اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ آصفہ بھٹو کل لاڑکانہ میں برسی کی تقریب کا حصہ ہوں گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بلاول اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن ہوٹل میں کرسمس بھی منایا، اس تقریب میں صنم بھٹو اور آصفہ بھی موجود تھیں۔ سماء

Narendra Modi

law

africa

code

athletes

Tabool ads will show in this div