سماء 'آئی' سے کراچی کے خوبصورت ماضی اور تباہ شدہ حال کے مناظر

کراچی : روشنيوں کے شہر کو پوري منصوبہ بندي سے عمارتوں کا جنگل بنا کر تباہ و برباد کر ديا گيا، سما آئي سے ہم آپ کو دکھائيں گے۔ کراچي کے خوبصورت ماضي اور تباہ شدہ حال کے مناظر جس میں پیش ہے شہر قائد چائنا کٹنگ سے پہلے کیسا تھا، کھیل کے میدان اور پارکوں پر کس طرح قبضے ہوئے۔

کراچی میں گلشن اقبال بلاک ٹین دوہزار سترہ ميں يہاں گھر بنے ہوئے ہيں دوہزار نو ميں يہ جگہ بالکل خالي ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک جے دوہزار سترہ ميں یہ جگہ آباد ہے۔۔ دوہزار چار ميں یہاں ميدان تھا آپ کو يہ پچ بھي نظر آرہي ہوگي۔

نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قريب دیکھیں دوہزار بارہ ميں يہاں آپ کو کثير المنزلہ رہائشي عمارت نظر آرہي ہے ہم آپ کو دوہزار سات ميں ليے چلتے ہيں يہ جگہ بالکل خالي ہے۔

نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قريب یہ جگہ دیکھیں دوہزار سترہ ميں يہ عمارت بن گئي يہ دوہزار آٹھ ہے يہاں کچھ نہيں۔

نيوکراچي فائيو ڈي کو دیکھیں دوہزار سترہ ميں يہاں رہائشي عمارتيں تعمیر ہوگئیں، دوہزار چار ميں يہاں ميدان نظر آرہا ہے، دوہزار آٹھ ميں يہاں سڑکيں بنيں۔

گلشن اقبال بلاک سات کا میپ آپ کے سامنے ہے، دوہزار سترہ ميں يہاں گھر بنے ہوئے ہيں، سن دوہزار ميں یہاں کچھ نہيں ہے۔

باغ کورنگي کا میپ دیکھیں : دوہزار سترہ ميں یہاں گھر ہيں، دوہزار چار ميں يہاں ہرا بھرا باغ تھا۔ سماء

china cutting

land-grabbing

gulshan iqbal

bagh korangi

Tabool ads will show in this div