عمران خان ٹائپ لوگ صرف مایوسی پھیلاتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوشش موجودہ دور میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی سے روکنے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں،سازشوں کامقصد ملکی معیشت اورترقی کونشانہ بناناہے،امن واستحکام کے بغیرترقی کا کوئی فارمولا کامیاب نہیں ہوسکتا، عمران خان ٹائپ لوگ صرف مایوسی پھیلاتے ہیں،پاکستان انشاءاللہ بہت جلد ٹاپ20ممالک میں شامل ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عوام نے2013ءمیں آپ کو منتخب نہیں کیا تو ہمارا کیا قصور،پورا ملک بھی استعفیٰ دے دے تو بھی آپ کی باری نہیں آئے گی،عمران خان کی کوشش موجودہ دور میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

فیض آباد دھرنا ختم ہونے پر عمران خان کو کیوں مروڑ ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے دھرنے سے بھی لوگ پريشان ہوئے تھے،عمران خان کے دھرنے ختم ہونے سے لوگوں میں خوشی تھی،آپ کے دھرنے سے پارليمنٹ اور پي ٹي وي تک محفوظ نہ رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے سول نافرماني کي تحريک چلائي تھي،شیخ رشید عمران خان کے سیاسی استاد ہیں،عمران خان ابھی تک نوازشریف کےخوف سے نہیں نکل سکے ،عمران خان قوم کو دھوکا دينا چاہ رہے ہيں،ملک ميں مسلمانوں کو آپس ميں لڑانے کي سازش ہورہي ہے،ہمیں بہت دانشمندی سے حالات کامقابلہ کرنا ہے، عمران خان صبح شام پاناما کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترميم کي مخالفت کرنے والوں ميں پي ٹي آئي بھي شامل تھي، فسادی باباآگ لگانے کی ٹوہ میں لگارہتا ہے،پی ٹی آئی نے ختم نبوت قانون کی بہتری کے لیے کوئی تجویز نہیں دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے10ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کاوعدہ کیا تھا، 2013 ء میں پاکستان کی معیشت جمود کا شکارتھی، ملکی معیشت10سال کے مقابلے آج بہت بہتر ہے، وزیراعظم نے آج بجلی کے ایک اور منصوبے کا افتتاح کیا،موجودہ حکومت کے دورمیں7ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کیا کام کیا،عمران خان دیانت کی علامت بنے پھرتے ہیں،عمران خان نے تمام کرپٹ افراد اپنی چھتری تلے جمع کر رکھے ہیں، نوازشريف پرپبلک مني کاکوئي کيس نہيں،عمران خان جس دن سے ہارے ہیں رورہے ہیں۔ سماء

 

PTI

IMRAN KHAN

INTERIOR MINISTER

Nawaz Shariff

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div